اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی سیکیورٹی پر مامور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیاہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے چیئرلفٹ کے افتتاح کے لیے ایک روزہ دورے پر گلگت آناتھا اورا±ن کی سکیورٹی کے لیے مامورآرمی کا ہیلی کاپٹر نلترمیں لینڈنگ کے دوران سکول کی عمارت سے ٹکراکرتباہ ہوگیا جس کی تصدیق پولیس نے بھی کردی ہے تاہم پاک فوج کے ترجمان کاکہناتھاکہ ایم آئی 17نے کریش لینڈنگ کی ہے جس میں چھ پاکستانی اور گیارہ غیر ملکی سوار تھے۔بتایاگیاہے کہ یہ حادثہ گلگت سے 22کلومیٹر دور نلتر کے علاقے میں پیش آیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔