پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے ذوالفقارمرزا کو ”پھنسانے“کیلئے جال تیارکرلیا

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ حکومت نے سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے دور میں جاری کیے گئے اسلحہ لائسنس کی اعلی سطح پرتحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سینکڑوں مینوئل اسلحہ لائسنس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔سندھ حکومت ذرائع کے مطابق سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے دور میں جاری کیے گئے مینوئل اسلحہ لائسنس کی تحقیقات کی جائے گی محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ سالوں کے دوران جاری کیے گئے مینوئل جعلی اسلحہ لائسنس کا انکشاف کمپیوٹرائزیشن کے دوران ہوا اورضلع بدین،سانگھڑ،جیکب آباد سمیت دیگر اضلاع سے جاری ہونے والے مینوئل اسلحہ لائسنس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے دور میں تین لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ مختیار سومرو نے جعلی مینوئل اسلحہ لائسنس سے متعلق خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے دوران متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے تصدیق کرائی تو ریکارڈ نہیں ملا ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک 2800 سے زائد مینوئل اسلحہ لائسنس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے وزیراعلی سندھ معائنہ ٹیم نے بھی صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے گذشتہ آٹھ سالوں میں جاری کیے گئے اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…