کراچی (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور زرداری ایک ہیں اور ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پوری پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے، جو بھی پارٹی قیادت کے خلاف بے بنیاد الزام لگائے گا، کارکن اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ قانون کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے قانون توڑا، کلاشنکوف استعمال کی، ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس بھیج دیا گیا ہے۔ فوجی عدالت میں کیس بھیجنے پر غور کررہے ہیں، اگر وہاں کیس گیا تو پھر ضمانت نہیں ملے گی۔ پارٹی کی سینئر نائب صدر نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا سے شوکاز نوٹس کے ذریعے ان کی حیثیت معلوم کی ہے۔ سندھ کونسل کے اجلاس میں تمام ارکان نے متفقہ طور پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ذوالفقار مرزا کے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہا?س میں پیپلز پارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر اطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن، پارٹی کے مرکزی رہنما پیر آفتاب شاہ جیلانی، وقار مہدی، نجمی عالم، راشد ربانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آج پارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس کا ایجنڈا