بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

آسڑیلیااورپاکستان کا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں دوطرفہ تعاون پراتفاق

datetime 7  مئی‬‮  2015 |

صنعت ترقی کر رہی ہے، زرعی شعبہ میں گندم اور کپاس کی اچھی فصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر بے گناہ افراد کو قتل کرتے ہیں وہ کسی رحم کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و سلامتی کے لئے سالوں کی جدوجہد میں ہم نے ہزاروں قربانیاں دیں اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستان کی معیشت کو بڑا نقصان پہنچا اسی لئے ہم نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بڑی کامیابی سے جاری ہے جس سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک، پناہ گاہوں اور ٹھکانوں کا خاتمہ ہوا ہے آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بالخصوص تجارتی برادری کی صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں، عوامی سطح پر روابط اور پارلیمانی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی مدد سمیت آسٹریلیا کی حکومت کے تعاون اور سپورٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کی قلت کے باعث پاکستان کی صنعت متاثر ہو رہی ہے اور حکومت توانائی کی قلت دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت کی مدت میں ہی بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا۔ مادام جولی بشپ نے دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ، بین الاقوامی جرائم، انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خاتمہ جیسے اہم شعبوں میں آسٹریلیا کے ساتھ تعاون پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا اور ان شعبوں میں تعلقات کو مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ان شعبوں میں مزید تعاون چاہتا ہے۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ توقع ہے کہ وزیراعظم کے اقدامات سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے اور اس کے نتیجہ میں طویل تصفیہ طلب مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے وزیراعظم کو ایک تجارتی وفد کے ساتھ دورہ آسٹریلیا کی دعوت بھی دی تاکہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کو مستحکم بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ان کی طرف سے آسٹریلوی وزیراعظم کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچائیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…