اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دو طرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ,توانائی کی قلت کے باعث پاکستان کی صنعت متاثر ہو رہی ہے , حکومت توانائی کی قلت دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کر رہی ہے ,توقع ہے حکومت کی مدت میں ہی بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا جمعرات کو پاکستان کے دورے پر آئی ہوئیں آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ,خطے کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیاگیا ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دو طرفہ تعلقات تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ملاقات کے دوران وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی، خارجہ سیکریٹری اور آسٹریلوی ہائی کمشنر پیٹر ہیورڈ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دور ان آسٹریلوی وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ بننے کے بعد ان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے جس کے دوران انہوں نے متعدد مفید ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی جس سے اقتصادی ترقی اور ملک بھر میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ تمام اقتصادی اشاریئے بڑے حوصلہ افزاءہیں ,ہماری شرح نمو میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور توقع ہے آئندہ برسوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگاموجودہ حکومت کے دور کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً دوگنے ہو گئے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ ایشیاءکی بہترین مارکیٹوں میں شامل ہے،