کابل (نیوزڈیسک) سابق صدر آصف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری افغان رہنماﺅں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے کے سلسلے میں بات چیت کےلئے کابل پہنچ گئے پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بتایاکہ پاکستانی سفیر ابرار حسین اور دوسرے سفارتکار بھی استقبال کےلئے کابل کے ہوائی اڈے پر موجود تھے افغان صدر اشرف غنی نے نومبر میں دورے پاکستان کے دور ان آصف علی زر داری سمیت دیگر پاکستانی رہنماﺅں کو افغان کے دورے کی دعوت دی تھی اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی ¾ پختون خوا ملی پارٹی ¾عوامی وطن پارٹی کے رہنما صدر اشرف غنی کی دعوت پر جنوری میں افغانستان کا دورہ کر چکے ہیں افغان صدر نے جمعیت طلباءاسلام اور جماعت اسلامی کے امراءکو بھی کابل کے دورے کی دعوت دی ہے افغان حکام کا کہناہے کہ پاکستانی رہنماﺅں کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے سیاسی رہنماﺅں کے درمیان رابطے بڑھانا ہے تاکہ غیر سرکاری طورپر بھی امن کے قیام اور دہشتگردی سے متعلق امورپر مشورے کئے جاسکیں پروگرام کے مطابق آصف علی زر داری , افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبد اللہ کے ساتھ ملاقات کرینگے سابق صدر زر دار ی کے وفد میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر شیریں رحمن شامل ہیں وزارت خارجہ کے ترجمان نے آصف علی زر دار ی کے دورہ کابل کا خیر مقدم کیا ہے وزارت خارجہ کے نئے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اس طرح کے دوروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کیونکہ ہر سطح پر دورے دونوں کے تعلقات کی بہتری میں مفید ثابت ہونگے ۔آصف زرداری نے کابل میں افغانستان کے سابق صدرحامدکرزئی سے ملاقات کی ہے اوراس ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیااورپاکستان اورافغانستان کے درمیان تعلقات پرتبادلہ خیال کیا