اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران امریکی کمانڈر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ملاقات میں پاک افغان سرحدی انتظامات بھی زیر بحث آئے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔