پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت پاکستان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی بند کرے، ترجمان دفتر خارجہ

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان خلیل اللہ قاضی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی بند کرے۔وزارت خارجہ اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان خلیل اللہ قاضی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان نے بھارت کو بارہا یہ باور کرایا ہے کہ وہ اس کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔ اس سلسلے میں پاکستان نے سیکرٹری خارجہ سطح کی حالیہ بات چیت سمیت کئی مواقع پر اپنے داخلی معاملات میں بھارت کی مداخلت کے ثبوت فراہم کئے ہیں۔ بھارتی شہری داﺅد ابراہیم کی موجودگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ داﺅد ابراہیم کی اپنی سرزمین پر موجودگی کی تردید کرتا رہا ہے اور اب بھارتی وزیر نے بھی اس کی تائید کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اس کی رہائش کا کوئی پتہ نہیں۔خلیل اللہ قاضی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن اور استحکام کی حمایت کی ہے۔ خطے میں امن وزیراعظم نواز شریف کا نصب العین ہے اور حکومت اس مقصد کے حصول کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ آصف علی زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے دورہ کابل پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دورے پاک افغان دو طرفہ تعلقات کے لئے انتہائی موثر ثابت ہوتے ہیں اور پاکستان اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

مزید پڑھئے:چیٹنگ چھوڑیں‘ ڈالرز کمائیں۔۔۔ انٹرنیٹ سے کمائی کے چندجائز اور آسان طریقے



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…