اسلام آباد (نیوز ڈیسک) این اے 125 میں دھاندلی کیس کا فیصلہ خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جس میں یہ موقف دیا گیا ہے کہ حلقے میں امیدوار کی جانب سے کوئی دھاندلی نہیں کی گئی اور نہ ہی ثابت ہوئی، پولنگ میں غلطیاں پولنگ عملے کی لا پرواہی کے باعث ہوئی. لہٰذا حلقے میں دوبارہ انتخابات کروانے کے ٹربیونل کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا جائے.