پرننٹنگ کارپوریشن سے متعلقہ دو سو افراد کی بابت کئے گئے سوال پر انور محبوب نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے معلومات نہیں ہیں بہرحال جو قانون کہتا ہے اور الیکشن کمیشن کے جو قواعد وضوابط ہیں اس کے مطابق یہ تمام معاملات مکمل کئے گئے اس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جو سوال کیا جارہا ہے اس کا جواب دیں چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے حلف لیا ہے کسی سے کمیشن بارے بات نہیں کرینگے پیرزادہ نے کہا کہ کارپوریشن نے کہا تھا کہ امیدواروں کی تعداد کی وجہ سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی ڈبل کرنا پڑی ہے اس بارے وہ کیا کہتے ہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات ان کے علم میں نہیں ہے ۔ان پر جرح جاری تھی کہ کمیشن نے مزید کارروائی آج جمعہ ساڑھے نو بجے تک ملتوی کرتے ہوئے عبدالحفیظ پیرزادہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ کو اپنی جرح مکمل کریں کمیشن کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ سوموار کے دن کمیشن سارا دن کارروائی جاری رکھے گا اور گواہوں پر جرح مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
مزید پڑھئے:ایران کا جلیل القدربادشاہ’’ نوشیروان عادل۔۔۔