جوڈیشل کمیشن کی ن لیگ کو گواہوں کی فہرست سوموار تک پیش کرنے کی ہدایت

7  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جوڈیشل کمیشن نے مسلم لیگ ن کو گواہوں کی فہرست پیر کے روز تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ، چیف جسٹس ناصرالملک کہتے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ کمیشن اپنی کارروائی مکمل کرے اور گواہوں کے بیان ریکارڈ اور د ان پر جلد از جلد جرح مکمل ہو سکے ۔ الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کا کہنا تھا کہ انتخابی مواد کی چھپائی 5 مئی تک مکمل نہیں ہو سکی تھی۔ عام طور پر الیکشن سے تین روز پہلے انتخابی مواد پولنگ سٹیشنز تک پہنچ جاتا ہے تاہم یہ بات درست ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن مقررہ مدت میں یہ کام مکمل نہیں کر سکا۔ حفیظ پیرزادہ نے ان سے استفسار کیا کہ کیا انتخابی مواد تاخیر سے پہنچنے کی کسی نے باز پرس کی جس پر محبوب انور کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان سے کسی نے باز پرس نہیں کی۔ زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکام کو آگاہ ضرور کیا تھا تاہم اس کی باقاعدہ منظوری نہیں لی گئی تھی۔ انتخابات 2013ءمیں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے گیارہ مئی کو پورے دن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ الیکشن کمشنر پنجاب انور محبوب پر آج جمعہ کو بھی تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ جرح جاری رکھیں گے ۔

 



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…