پاکستان ، مالدیپ کاتعلیم ،صحت او ردیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،یادداشتوں پر دستخط

7  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور مالدیپ نے تعلیم ،صحت،منشیات کی روک تھام اور عوامی رابطوں اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے اور یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔جمعرات کے روزیہاں وزیر اعظم ہاﺅس میں منعقدہ یادداشتوں تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف نے مالدیپ کے صدر عبد اللہ یامین عبدالقیوم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کا دورہ پاکستان پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،پاکستان اور مالدیپ کے درمیان انتہائی قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ مالدیپ کے صدر کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، پاکستان مالدیپ کے ساتھ مزید تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان عوامی رابطوں کو بڑھایا جائیگا ،پاکستان خطے کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔اس موقع پر مالدیپ کے صدر عبد اللہ یامین عبد القیوم نے نے دورہ پاکستان کے دوران پرتپاک استقبال کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ گہرے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ مالدیپ میں سونامی جیسی قدرتی آفت میں پاکستان نے بھر پور مدد کی ہے جس پر ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں،پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں سچا اور مخلص دوست ثابت ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دفاع اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون بڑھائیںگے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ میرا دورہ پاکستان بھی اسی مقصد کے لئے تھا اور اُمید ہے کہ دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں اور تعاون کی نئی راہ ہموار ہوں گے۔قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف سے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبد القیوم نے یہاں وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی ہے ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقات ،مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر مالدیپ کے صدر نے وزیر اعظم نواز شریف کو مالدیپ کے دورے کی دعوت بھی دی جسے وزیر اعظم نواز شریف نے قبول کر لی۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے ،پاکستان اور مالدیپ نے تعلیم کھیل،صحت،انسداد منشیات کی روک ،عوام رابطوں کی بحالی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے اتفاق کیا ہے اور اس حوالے سے یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے ،وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ مالدیپ کے وفد کی قیادت مالدیپی صدر عبد اللہ یامین عبد القیوم نے کی۔

مزید پڑھئے:ایٹمی حملوں میں بچ جانے والے بتدریج ختم ہوتے ہوئے

اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر،وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ ،وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…