میرا گورنر کی حیثیت سے تقرر جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے تحفہ ہے، رفیق رجوانہ

7  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب کے نئے گورنرسینیٹر رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ سینٹ میں گزرا ہوا وقت ایک یادگار کی حیثیت رکھتا ہے ، میرا تقرر جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے ، صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے سیاسی چپقلش کے خاتمے کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ میں اظہار خیال کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سینٹ اجلاس میں بوجھل دل کے ساتھ موجود ہوں مجھے جہاں ایک طرف گورنر پنجاب بننے کی خوشی ہے تو دوسری جانب سینٹ جیسے اہم ادارے سے وابستگی ختم ہونے پر افسوس ہے یہ وہ ادارہ ہے جہاں سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور آگے بھی سیکھتا رہوں گا انہوں نے کہا کہ میرے تقرر سے جنوبی پنجاب کے عوام کی احساس محرومی کا بھی خاتمہ ہوگا اور میں مسلم لیگ کی قیادت کا شکر گزار ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے قدم قدم پر رہنمائی کی ضرورت ہے اور میں اس ایوان سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ میرا بھرپور ساتھ دینگے انہوں نے ایوان کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج اراکین سینٹ نے جس انداز سے میری پذیرائی کی ہے وہ میرے لئے ایک اعزاز ہے۔

مزید پڑھئے:صدیوں پرانا معمہ حل ہو گیا دنیا حضرت داؤد ؑکے محل تک پہنچ گئی



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…