دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے کے عہدے سے بھی فارغ ہوگئے ،ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کے باوجود وفاقی وزیر کے عہدے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور ریلوے کے تمام تر اختیارات استعمال کررہے ہیں،ذرائع نے مزید بتایا کہ خواجہ سعد رفیق شان و شوکت سے سکواڈ اور پروٹوکول بھی تاحال بطور وفاقی وزیر استعمال کررہے ہیں،
مزید پڑھئے:یونان میں کرائے کے قبرستان
وزارت ریلوے کے ایک اعلیٰ آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزارت کے افسران اس وقت گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہیںکہ خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی رکنیت منسوخ اور وفاقی وزیر ریلوے کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد ان کے دیئے گئے احکامات کی قانونی حیثیت کیا ہوگی اور اگر وہ ان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہیں تو بعد میں کسی مصیبت میں مبتلا نہ ہو جائیں گے۔