حوثیوں کی گولہ باری سے پانچ سعودی جاں بحق، 12 زخمی

7  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن کے سرحدی علاقے سے حوثی شیعہ باغیوں نے مسلسل دوسرے روز سعودی عرب کے سرحدی علاقے کی جانب گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں پانچ شہری جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ سرحدی قصبے نجران پر حوثیوں کی گولہ باری سے ایک کار میں سوار دو افراد اور دو راہگیر جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسی علاقے میں گشت پر مامور ایک پارٹی پر گولہ گرا ہے جس سے ایک سکیورٹی افسر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔قبل ازیں منگل کو جیزان میں یمن کی جانب سے فائر کیے گئے ایک میزائل کے حملے میں ایک میاں بیوی جاں بحق ہوگئے تھے۔محکمہ شہری دفاع کے میجر یحییٰ القحطانی نے بدھ کو ایک بیان میں ان کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ میزائل ان کے مکان پر گرا تھا۔گذشتہ روز تین اور افراد بھی نجران میں یمن کے سرحدی علاقے سے حوثی باغیوں کی گولہ باری اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں مارے گئے تھے۔

مزید پڑھئے:دریائے نیل کا شق ہونا۔۔۔ معجزہ حضرت مو سیٰ

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے سرکاری ٹیلی ویڑن سے نشر کیے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ یمنی باغی نجران شہر اور اس کے آس پاس اسپتالوں ،اسکولوں اور شہریوں کے مکانوں پر گولہ باری کررہے ہیں۔انھوں نے باغیوں کو خبردار کیا تھا کہ اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…