بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قراردارمنظور

datetime 6  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینیٹ نے امریکا میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے اور سماجی رہنماء سبین محمود کے قتل کیخلاف مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔ کراچی میں پانی کے مسئلے پر بھی گرما گرم بحث ہوئی۔ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا، ق لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے امریکا میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی واقعے کا سخت نوٹس لے۔ارکان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم معاملے پر امریکی صدر سے بات کریں، امریکی سفیر کو طلب کر کے سخت احتجاج کیا جائے۔ایوان نے سماجی رہنماءسبین محمود کے قتل کیخلاف بھی مذمتی قرارداد منظور کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، ایوان نے سینیٹ کے لوگو کی عبارت تبدیل کرنے کی بھی منظوری دے دی، لوگو پر اب سینیٹ آف پاکستان کے بجائے ”ہاو¿س آف فیڈریشن” لکھا جائے گا۔ایم کیو ایم کی نسرین جلیل نے کراچی میں پانی کی قلت کا معاملہ اٹھایا، ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں پانی کی کمی سے فسادات شروع ہوچکے ہیں، خدشہ ہے کہ فسادات شدت نہ اختیار کرلیں۔نسرین جلیل نے بتایا کہ کراچی میں پانی کے منصوبوں پر 25 ارب روپے خرچ ہونا تھے، وفاق 8 کروڑ روپے دے چکا ہے لیکن سندھ حکومت نے کام شروع نہیں کیا۔سسی پلیجو نے کہا کہ کراچی میں پانی کی کمی کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو ٹھہرانا ناانصافی ہے، شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کا نہیں، واٹر بورڈ کا مسئلہ ہے، پانی کے مسئلے سے کوئی نہیں مررہا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…