اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت قومی اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش کرے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خطاب سے پورے ملک میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہوئی۔ ان کی جماعت الطاف حسین کی جانب سے بھارتی خفیہ ادارے را سے مدد طلب کی کرنے کی شدید مذمت اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے الطاف حسین کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی جماعت کی اعلیٰ قیادت اور پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش کرے گی۔ اس کے علاوہ برطانیہ کو بھی اپنے شہری کے خلاف سخت کارروائی کرناچاہئے۔
مزید پڑھئے:گھر واپسی کے بعد پھر سے مسلمان
تحریک انصاف کا الطاف حسین کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں