بدین (نیوز ڈیسک)ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی بدین کے تھانے میں ہنگامہ ا رائی اور ان پر مقدمہ کے اندراج کے بعد ضلع کے بیشتر علاقوں میں چوتھے روز بھی صورتحال کشیدہ ہے تاہم پولیس اور بکتر بند گاڑیاں ہٹا لی گئی ہیں اور یہ واپس جانا شروع ہو گئی ہیں۔ذوالفقار مرزا کی ا ج حیدر ا باد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ا مد متوقع ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے اتوار کے روز تھانے میں ہنگامہ ا رائی اور ان پر مقدمات کے اندراج کے بعد ضلع بدین میں 4روز سے امن و امان کی صوتحال کشیدہ ہے۔مرزا فارم ہاوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے حامی مورچہ بند ہیں۔ضلع کے مختلف شہروں میں ذوالفقار مرزا کے حامیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔اب تک 6افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی کراچی سے مرزافارم ہاوس پہنچ گئی ہیں۔ذوالفقار مرزا کی ا ج حیدر ا باد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ا مد متوقع ہے