دہشتگردی ”را “کے ملوث ہونے کا سخت نوٹس،متعلقہ اداروں کو کارروائی کا حکم

5  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہری علاقوں میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے حمایتوں کےخلاف ایکشن لیا جائے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائیوں میں تیزی بالکل غیر سیاسی ہے ، آپریشن ضرب عضب میں پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کر نے والے اداروں اور بہادر فوجیوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی، دہشتگردی سے پاک پاکستان قومی عزم ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو کور کمانڈرزکے اجلاس میں پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی گئی شرکاءکو تفصیل کے ساتھ اندرونی اور بیرونی سکیورٹی حالات پربریفنگ دی گئی اور کور کمانڈرز کو شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پوری قوم کی ضرب عضب آپریشن کو حمایت حاصل ہے آپریشن کے دور ان دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایاگیا قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے دو ر دراز علاقوں میں باقی مراکز کو احتیاط نشانہ بنانے پر زور دیتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے تمام متعلقہ اداروں کی ہدایت کی کہ وہ جرائم پیشہ ،دہشتگردوں اور شہر ی علاقوں میں دہشتگردوں کے حمایتیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے تاکہ ملک میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔کانفرنس میں پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا بھی سخت نوٹس لیا گیا آرمی چیف نے کہاکہ دہشتگردی سے پاک پاکستان قومی عزم ہے دہشتگردوں اور انتہاپسندوں نے بچوں سمیت ہزاروں پاکستانیوں کی جان لی ہے قانون نافذ کر نے والے اداروں اور ہمارے بہادر فوجیوں نے گمراہ اور سخت گیر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کا مقصد پاکستان کو ایک پر امن ملک بنانا ہے تاکہ آئندہ نسل کو ایک پر امن پاکستان ملے۔

Core Commanderآرمی چیف نے کہاکہ یہ قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی ہم جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے انہوںنے کہاکہ ملک ،عوام اور فوج کے وقار کا ہر حالت میں دفاع کیا جائیگا انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی بالکل غیر سیاسی ہے اور ان کارروائیوں میں کسی کا لحاظ نہیں کیا جائےگا ان کارروائیوں کا صرف ایک مقصد ہے کہ پاکستان کو محفوظ بنانا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…