سیاسی حالات کی بہتری ملکی مفاد میں ہے،2017-18 میں لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردینگے،نواز شریف

5  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بہتر ہوئے اب ہمیں سیاسی حالات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے یہ ملکی مفاد میں بہتر ہوگا،اقتدا میں آنے کا مقصد ملک کو دہشت گردی ،اندھیروں ،غربت اور جہالت سے نجات دلانا ہے، ملک و قوم کی خاطر دل وجان سے خدمت کر رہے ہیں،بجلی پاکستان سے روٹھ گئی ہے ،بجلی کو منانے کیلئے بڑے بڑے منصوبوں پر ہاتھ ڈالا ہے،2017-18 میں لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے،پاکستانی عوام دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان کو نظربد سے بچائے۔پہلا موقع ہے کہ ملک میں جمہوریت کی کارکردگی نظر آرہی ہے ،کراچی کے حالات بہتر ہو ئے ہیں،بھتہ خوری اور اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں میں کمی آئی ہے،دہشت گردوں نے ہماری روشنیاں ختم کر دی ہیںہم دن رات محنت کر کے کراچی شہر کی روشنیاں واپس لوٹا رہے ہیں۔حکومت پر تنقیدہوتی ہے لیکن اچھے کاموں کی تعریف بھی ہونی چاہیے،ٹرانسپرنسی کو تحقیقات کرنی چاہیے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے2کروڑ ڈالر کہاں سے لیکر قومی خزانے میں جمع کرائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان کے پہلے قائد اعظم سولر پارک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کا مقصد ملک کو اندھیروں سے نجات دلانا ہے، غربت ، جہالت کا خاتمہ اور دہشت گردی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرنا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سے بجلی روٹھ گئی ہے ان کو منا کر پاکستان لارہے ہیں،ملک سے بجلی اور گیس بحران کے خاتمے کیلئے بڑے بڑے منصوبوں پر ہاتھ ڈالا ہے ،انہوں نے کہا کہ 2017-18 ءمیں لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو چکا ہوگا اور تمام بنیادی مسائل حل ہو چکے ہوں گے، ملک و قوم کی خاطر خدمت کررہے ہیںملک ایک بار پھر ترقی ضرور کرے گا،ہماری روز شب کی محنت ضرور رنگ لائے گی،بڑے بڑے منصوبے شروع کر کے اُمید کی کرنیں نظر آرہی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ نظر بد بہت خطرناک چیز ہوتی ہے،پاکستانی عوام اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں کہ پاکستان کو نظر بد سے بچائے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے اور چینی صدر نے پاکستان آ کر معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جس کے بعد سب کو یقین آیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ملکر ایک مشترکہ یونٹ بنانے پر اتفاق کیا ہے ،یہ یونٹ پاکستان اور چین کی مدد سے جاری منصوبوں پر نظر رکھے گا اور ان منصوبوں کو تیزی کے ساتھ اور وقت سے پہلے مکمل کیا جائیگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا پاکستان کے معاشی ترقی کی تعریف کررہی ہے،ماضی میںجتنے بھی منصوبے شروع ہوئے انہیں30 سالوں تک مکمل نہیں کیا گیا اور ان منصوبوں پر 30 فیصد خرچ کیا جاتا تھا اور 70 فیصد خود کھا جاتے تھے،یہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہے ، ہم نے ملک میں غربت اور جہالت کا خاتمہ کرنا ہے ،ہمارے دور میںمنصوبے مہینوں اور چند سالوں میں مکمل ہو رہے ہیں اورتاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی حکومت میں آئی ہے تاریخ ساز او رریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں،پاکستان میں پہلا موقع ہے کہ جمہوریت کی کارکردگی نظر آرہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر ہوئے ہیں،اب ہمیں سیاسی حالات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور بہتر ہونا چاہئیں یہ ملک کیلئے بہتر ہوگا،وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے ،آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی کے خاتمے مدد ملی ہے ،ملک میں امن وامان قیام کے لئے پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاک فوج شاباش کی مستحق ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے شہر کے حالات ماضی کی نسبت بہتر ہوگئے ہیں،بھتہ خوری اور اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں میں کمی آئی ہے،کراچی ماضی میں روشنیاں کا شہر تھا ،دہشت گردوں نے ہماری روشنیاں ختم کر دی ہیںہم دن رات محنت کر کے کراچی شہر کی روشنیاں واپس لوٹا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں امن وامان کیلئے قربانیاں دینے والے آئی ڈی پیز اپنے گھروں کوبخیریت واپس جارہے ہیں،ملک سے دہشت گردی ختم کر دی ہے اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں امن و امان بحال ہو رہا ہے ،پاک فوج نے امن وامان کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیںان قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میںخوشحالی کے دور شروع ہو رہا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہ حکومت پر تنقید بہت ہوتی ہے لیکن حکومت جو اچھا کام کرے اس کی بھی تو تعریف ہونی چاہیے ،ٹرانسپرنسی والے پاکستان پر نظر رکھتے ہیں،تنقید کے ساتھ ساتھ تعریف بھی کرلیا کریں،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 2 کروڑ ڈالر قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں،ٹرانسپرنسی والے کہاں ہیں ان کو تحقیقات کرنی چاہیے کہ وزیراعلیٰ نے یہ پیسہ کہاں سے لیکر قومی خزانے میں جمع کرایا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں 5.79 ریکارڈ بجلی سستی کی ہے اورمزید بجلی سستی کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیںملک میں بجلی اور گیس بحران کے خاتمے کیلئے ہر اقدام اٹھانا کو تیار ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بہاولپورمیں دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی منصوبہ لگے گا جس میں ہزاروں نوجوانوں کو روز گار ملے گا،انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں شمسی توانائی کے پہلے منصوبے میں800 افراد کو روز گار ملے ہے جس پر ہمیں بہت خوشی ہے جبکہ اس پراجیکٹ میں 3000 افراد کو روز گارفراہم کیا جائیگا جس سے خطے میں خوشحالی اور ملک میں روشنیاں بحال ہوں گی،وزیر اعظم نواز شریف نے سولر پراجیکٹ میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے2 کروڑ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…