جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

الیکشن ٹریبوبل کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں، خواجہ سعد رفیق

datetime 4  مئی‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ این اے 125 میں دھاندلی کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہے۔الیکشن ٹریبونل کے مختصر فیصلے کے بعد لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ این اے 125 میں دھاندلی کے ثبوت نہیں ملے لیکن پریزائڈنگ اور ریٹرنگ افسران کی جانب سے حلقہ کے 265 میں سے 7 پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئی، اگر دھاندلی ثابت ہو جاتی تو الیکشن ٹریبونل مجھے نا اہل قرار دیتا۔ ان کا کہنا تھا خواجہ سعد رفیق نے عمرا ن خان کی پریس کانفرنس کے جواب میں پریس کرتے ہوئے کہا کہ این اے 125 کے ووٹرز نے حال ہی میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ثابت کیا کہ 11 مئی 2013 کو مجھے 39 ہزار ووٹوں سے کامیابی ملی تھی لیکن پی ٹی آئی کے دوستوں نے انتخابات کے بعد میری اور میرے خاندان کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچایا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حامد خان این اے 125 میں دھاندلی ثابت کرنے میں پوری طرح ناکام ہوئے ہیں، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دھاندلی کی جو د±ھول پی ٹی آئی کے دوستوں نے اڑائی تھی کہ اس کے کچھ اثرات جج صاحبان نے لے لئے ہیں۔ ایک طرف تو ججز نے کہا کہ کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اور دوسری طرف حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم بھی دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں لیکن اس حوالے سے فیصلہ پارٹی مشاورت کے بعد کریں گے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ ریٹرنگ اور پریذائڈنگ افسران کے خلاف دیا ہے لیکن اس کا نقصان ہمیں ہو رہا ہے، اگر 7 پولنگ اسٹیشن کے سارے ووٹز بھی حامد خان کو دے دیئے جائیں تو پھر بھی میری برتری ان سے بہت زیادہ بنتی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…