اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ کے نام سے ہی لاعلمی کا اظہار کردیا۔این اے 125مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد عدالتی فیصلے کی کاپی لینے کے لیے ٹربیونل پہنچنے پر میڈیا سے گفتگوکے دوران ایک صحافی نے خواجہ سعدرفیق سے سوال کیا کہ ریحام خان نے ٹوئیٹ کیاہے ،کہ گاڑی پٹڑی سے اترگئی، اس پر آپ کیا کہیں گے ؟ سوال کے جواب میں خواجہ سعدرفیق نے پوچھاکہ ریحام خان کون ہیں ؟صحافی کی طرف سے ریحام خان کا تعارف کرائے جانے کے بعد خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ وہ سیاست سے باہر شخصیات خصوصاًخواتین کی باتوں کا جواب دینامناسب نہیں سمجھتے ، ویسے بھی گھریلو خواتین کے بارے میں باتیں کرنا کوئی مناسب بات نہیں۔