بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ایتھنز جیل میں جھگڑا ،2پاکستانی جاں بحق 21 زخمی

datetime 4  مئی‬‮  2015 |
Tricia Spaulding/Staff The Clarke County Jail is overcrowded. Many cells, which are made for two, are housing three inmates.

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)اےتھنز کی ایک جیل میں قید غیرملکیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں دو قیدی ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں کچھ کی حالت نازک ہے۔یونان کی ایک میونسپلٹی کورے ڈلاس جیل کے قیدیوں کے مابین یہ جھگڑا سی ونگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے سلسلے میں شروع ہوا، جس میں چھریوں کا استعمال کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں قیدی پاکستانی ہیں۔وزارتِ انصاف کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ اتوار کو رات کے کھانے کے فوراً بعد جب قیدی اپنے سیلز میں واپس جارہے تھے، تو البانیہ اور عرب نڑاد قیدیوں کا پاکستانی قیدیوں کے ساتھ یہ جھگڑا شروع ہوا۔مذکورہ عہدے دار جاری تحقیقات کے بارے میں تفصیلات دینے کا اختیار نہیں رکھتا تھا، اس لیے اس نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط کے ساتھ بتایا کہ زخمی قیدیوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے کم سے کم دو کی حالت نازک ہے۔کورے ڈلاس کی یہ جیل یونان کی سب سے بڑی جیل ہے، جہاں قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد قید ہے۔ یہاں دو ہزار سے زیادہ مجرموں کو چھ ونگز میں قید کیا گیا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…