اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نواحی علاقے سروروالی میں گورنمنٹ ہائی سکول پر حملے کے نتیجے میں سکول گارڈ جاں بحق ہوگیاجبکہ مسلح افراد کلاس روم کی طرف بڑھ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق دوسے تین مسلح افراد سکول میں گھسے اور داخل ہوتے ہی گیٹ پر موجود گارڈ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور چند ہی لمحوں میں چل بسا۔پولیس کے مطابق نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور حملہ آوروں سے مقابلہ جاری ہے ، دوسے تین حملہ آور عمارت کے اندرموجود ہیں جبکہ پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گارڈ کے علاوہ مزید ایک شخص زخمی بھی ہواہے۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور حملہ آوروں میں مقابلہ جاری ہے ، علاقے میں ہر قسم کی آمدورفت بند کردی گئی جبکہ ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس ذرائع کاکہناتھاکہ یہ حملہ کچے کے علاقے میں ہونیوالے آپریشن کا نتیجہ بھی ہوسکتاہے
مزید پڑھئے:آپ اعصابی تناﺅ کا شکار ہیں تو جلد ہی اس سے چھٹکارا پائیں