لاہور ( نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے الطاف حسین کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ، تحریک انصاف نے وفاقی حکومت سے الطاف حسین کا معاملہ سفارتی سطح پر برطانیہ کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور تحریک انصاف کے پنجاب میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سبطین خان کی طرف سے جمع کرائی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان برطانوی شہری الطاف حسین کی افواج پاکستان کے خلاف لغو تعصب پر مبنی بیان بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ افواج پاکستان کے بارے میں کی جانے والی ہرزہ سرائی کا معاملہ سفارتی سطح پر برطانیہ کے سامنے اٹھایا جائے یہ ایوان افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور کراچی میں قیام امن کے لئے کوششوں کو تحسین کی نظر سے دیکھتا ہے۔