ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مارکیٹوں کی بندش ، ہائی کورٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سر زنش

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے زبردستی مارکیٹیں بند کرنے کے حوالے سے دائر کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو دوبارہ رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل منگل تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں ہوئی ۔ الصفا گولڈن کمپنی کی جانب سے عتیق الرحمان ایڈووکیٹ اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن مشتاق عدالت میں پیش ہوئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس پر عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت آپ زبردستی مارکیٹیں بند کرنے اور گرفتاریاں عمل میں لا رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ حکومتی فیصلے کی روشنی میں کر رہے ہیں اس پر عدالت نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کی رپورٹ پیراگراف نمبر 7 میں کچھ اور لکھا ہے اور عدالت میں کچھ اور بول رہے ہیں آپ کو زیب نہیں دیتا کہ جھوٹ بولیں ۔ جس عہدے پر آپ فائز ہیں اس کے مطابق بیان دیں پتا کچھ نہیں ہوتا منہ اٹھا کر چلے آتے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آرڈیننس 1969 کے تحت مارکیٹیں بند کر رہے ہیں ۔ جس پر عدالت نے انہیں آرڈیننس کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…