اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ ،پیغمبر اسلام کے خاکوں با رے کا نفر نس پر حملہ ، دو حملہ آ ور ما رے گئے

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکسس کے علا قے ڈلاس کے پاس پیغمبر اسلام کے خاکوں سے متعلق کانفرنس کے باہر فائرنگ ہوئی ہے جس میں فائرنگ کرنے والے دو افراد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی افسر زخمی ہوگیا ۔ بر طا نو ی خبر رساں ادارے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈلاس کے نزدیک گارلینڈ میں اسلام مخالف فن کی نمائش میں دو بندوق برداروں نے گولیاں برسائیں لیکن اس میں دونوں خود بھی مارے گئے ہیں۔گارلینڈ پولیس کے حوالے سے مقامی میڈیا نے بتایا کہ یہ واقعہ کرٹس کلویل سنٹر میں ایک تصویری مقابلے کے دوران پیش آیا۔اس مقابلے میں فاتح کے لیے 10،000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔اس مقابلے میں شریک ایک شخص نے خبررساں اداے کو بتایا کہ انھوں نے ایک گذرتی ہوئی موٹر کار سے 20 گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں اس کے بعد دو علیحدہ گولیوں کی آوازیں آئیں۔اس مقابلے کا انعقاد قدامت پسند سیاسی گروپ امریکن فریڈم ڈیفنس انیشی ایٹو نے کیا تھا جو کہ اسلام مخالف اپنے انتہائی سخت گیر موقف کے لیے جانا جاتا ہے اور اس نے نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے پاس اسلامک سنٹر کی تعمیر کی مخالفت کی تھی۔اس واقعے کے بعد پولیس نے کرٹس سنٹر کو بند کر دیا اور اس میں شریک افراد کو وہیں رہنے کے لیے کہا۔مقابلے میں اسلام مخالف ڈچ سیاست داں گیئرٹ وائلڈرز شرکت کر رہے تھے۔

مزید پڑھئے:٣٠٠دس عظیم لوگ وہ جنہوں نے دنیا بدل دی

خیال رہے کہ جب ڈنمارک کے اخبار جیلینڈز پوسٹن نے مبینہ طور پر پیغمبر محمد کا تضحیک آمیز خاکہ بنایا تھا تو دنیا بھر میں اس کے خلاف احتجاج ہوا تھا۔جبکہ رواں سال جنوری میں فرانسیسی میگزن چارلی ہیبڈو میں اسلام پسند بندوق بردار نے 12 افراد کو ہلاک کر دیا تھا کیونکہ اس میگزین نے اسی قسم کے خاکے شائع کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…