اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

قطر ، افغان حکومت اور طالبان مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوسکا

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوسکا، تاہم فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات قطر کے شمالی ساحلی شہر الخور میں ہورہے ہیں۔ مذاکرات میں افغان طالبان کا 8رکنی وفد حصہ لے رہا ہے جس کی نمائندگی شیر محمد عباس ستنکزئی کررہے ہیں، جبکہ افغان حکومت کی نمائندگی صدر اشرف غنی کے کے چچا قیوم کوچئی کررہے ہیں، افغان طالبان وفد میں شریک ایک نمائندے نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات چیت میں بتایا کہ مذاکرات کے دوران ہم نے اپنے مطالبات اور شرائط تحریری شکل میں افغان حکومت کے سامنے پیش کیں، طالبان نمائندے کے مطابق مذاکرات کے دوران قیوم کوچئی نے افغان طالبان کو بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ لڑائی بند کردیں اور جنگ بندی کا اعلان کریں، قیوم کوچئی نے طالبان پر زور دیا کہ وہ افغانستان آئیں اور افغان آئین کا احترام کریں، مذاکرات کے دوران طالبان نے موقف پیش کیا، جب تک اس وقت لڑائی بند نہیں کی جاسکتی جب تک افغان سرزمین پر غیر ملکی فوجیں موجود ہیں، جس کے جواب میں افغان حکومت کا موقف تھا کہ زیادہ تر غیر ملکی فوجیں پہلے ہی جاچکی ہیں اور صرف تربیتی کے مقصد سے کچھ تعداد باقی ہے اور اگر طالبان جنگ بندی کا اعلان کردیں تو باقی فوجیں بھی افغانستان سے چلی جائیں گی، طالبان نمائندے کے مطابق، مذاکرات بغیر کسی اتفاق رائے کے ختم ہوئے تاہم بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، اور اس سلسلے میں مزید مذاکرات اب آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہوں گے، افغان اور طالبان ذرائع کے مطابق، مذاکرات میں امریکا، چین اور پاکستان کے نمائندے بھی شریک تھے، پاکستان نے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے تاہم مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…