ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ٹڈاپ اسکینڈل میں گیلانی امین فہم و دیگر کیخلاف تحقیقات دوبارہ شروع

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)اربوں روپے مالیت کے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم اور دیگر بااثر ملزمان کے خلاف تحقیقات دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ کی ہدایت پر ایف ائی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام اباد نے یوسف رضا گیلانی، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم، سابق اسسٹنٹ سیکریٹری پرائم منسٹر ہاؤس محمد زبیر اور دیگر ملزمان کے خلاف تحقیقات کئی ماہ کے تعطل کے بعددوبارہ شروع کردی ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اف پاکستان میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات ایف ائی اے نے 2سال قبل شروع کی تھیں اورتحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا تھا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے فریٹ سبسڈی کی مد میں5 ارب روپے سے زائد کاغذی کمپنیوں کوجاری کیے گئے اور اس میں اس وقت کے وزیراعظم، وزیر تجارت، اسسٹنٹ سیکریٹری پرائم منسٹر ہاؤس اور دیگر بااثر بیوروکریٹس براہ راست ملوث تھے۔ایف ائی اے نے اس سلسلے میں مجموعی طور پر 60 سے زائد مقدمات درج کیے ہیں جن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، مخدوم امین فہیم، اعلی ترین بیوروکریٹس، ٹڈاپ کے افسران، کاغذی کمپنیوں کے مالکان، سیاستدانوں کے فرنٹ مین، بینکرز اور مڈل مین کا کردار اداکرنے والے افراد کو نامزد اور گرفتاربھی کیاگیا، چند ماہ قبل ایف ائی اے کرائم سرکل کراچی نے مالی اسکینڈل کے اہم کردار اور یوسف رضاگیلانی کے دست راست محمدزبیر کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش گزشتہ دور حکومت میں کی جانے والی کرپشن سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں تاہم بعدازاں تحقیقات کوروک دیا گیا۔چند دن قبل وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحقیقات کو سرد خانے کی نذر کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایف ائی اے ہیڈکوارٹرزمنتقل کیے جانے والے دونوں مقدمات میں ایک مرتبہ پھرتحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی سیکریٹری پرائم منسٹرہاؤس کے اعترافی بیان کی روشنی میں تحقیقات کادائرہ وسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، توقع ہے کہ ا ئندہ چندروز میں ایف ا ئی اے کی جانب سے اہم اور بااثر سیاسی شخصیات کیخلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کردیاجائے گا۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…