کوئٹہ ( نیوزڈیسک )جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئین کی اصل روح پر عملدرآمد سے ہی ملک کو مسائل سے چھٹکارا دلایا جاسکتا ہے مسلسل طاقت کے استعمال سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوسکتے صوبے کی مخلوط حکومت اور جمعیت علمائ اسلام کو وفاق کی مکمل سپورٹ حاصل ہے اسکے باوجود بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا تو یہ ہماری بدقسمتی اورانکی نا اہلی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں ضلعی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیالیاقت بلوچ نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کے مسلمان ظلم وستم کی چکی میں پس رہے ہیں اورمسلمان ممالک کے حکمران بھی اسی کا مظاہرہ کر رہے ہیںعالم اسلام میں دین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کی جاتی ہے لیکن انہی تعلیمات پر عملدرآمد نہیںکیا جاتا جس کی وجہ سے آج دنیا بھر کے مسلمان مشکلات کا شکار ہیںکفری قوتیں دنیا بھر کے مسلمانوںپر حاوی ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں مسلم ممالک کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں لیکن او آئی سی اس حوالے مکمل خاموش تماشائی کا کردارادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں حق کی آواز بلند کرنے پر مسلمانوں کو پھانسی دی جارہی ہے اور دیگرممالک میں مسلمانوںکے ساتھ یہی رویہ اپنایاجارہا ہے جس کیلئے مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس وقت ملک سمیت بلوچستان مسائل میں گرا ہوا ہے اس کیلئے ہمیں متحد ہوکر ان مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے چھٹکارا د لانے کیلئے آئین کی اصل روح پر عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے اور بلوچستان میں مسلسل طاقت کے استعمال سے امن قائم کرنا ناممکن ہے آج بھی بلوچستان میں امن وا مان کی صورتحال ابتر ہے مسخ شدہ لاشوں کا ملنا ،اغوائ تاوان ، اغوا نما گرفتاریاں اور بے گناہ لوگوں کا قتل ایک معمول بن چکا ہے جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے بات چیت کا راستہ اختیارکیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پشاورمیں معصوم اور نہتے بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا جس کے خلاف قومی ایکشن پلان کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ایک نکتے پر متفق ہوگئیں لیکن بدقسمتی سے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کی بجائے مساجداور مدارس کو نشانہ بنایا گیا جو افسوسناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بھی حکمرانوںکو سوچنا چاہئے کہ کراچی کی طرح کوئٹہ میں بھی حالات خراب سے خراب تر ہورہے ہیں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے مسلح افواج کے خلاف بات کرکے قومی سلامتی پرحملہ کیا ہے قانون کے مطابق انکے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ قومی ایکشن پلان پرتمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں اور یہ بھی طے کیا گیا کہ دہشت گردوںکا آخری حدتک پیچھا کیا جائے گاا س وقت بھی کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نائن زیرو پرکوئی بھی آپریشن کیا جاتا ہے تو تمام دہشت گرد نائن زیرو کے اطراف سے ہی گرفتار ہوتے ہیں الطاف حسین کے خلاف صولت مرزا ،ایس ایس پی را ¶انور اور گرفتار ٹارگٹ کلرز کے بیانات ہی کافی ہیں انہی بیانات کو جواز بناکر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ چین ہمارا دوست ملک ہے جو پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردارکررہا ہے ہمارے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے اورچینی منصوبوں کو ملک کے پسماندہ علاقوں تک منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کاشغر شاہراہ کے روٹ کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے لے جانا چاہئے کیونکہ چینی حکومت نے خود اسی نقشے کی منظوری دی ہے اگر اس پرعملدرآمدنہیں کیا جاتاتو چھوٹے صوبوں کی احساس محرومی میںاضافہ ہوگا۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخونزادہ ،ضلعی امیر مولانا عبدالکبیر کاکڑاور جنرل سیکرٹری حافظ نورعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل دینی تعلیمات پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے اور جماعت اسلامی اسلام کی اصل روح پر کاربند ہے جماعت اسلامی کی جانب سے کوئٹہ میں گزشتہ کئی ماہ سے رکنیت سازی کی گئی اورمسلم امہ کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کیلئے قائل کیا گیا کوئٹہ اور بلوچستان کے امن کے لئے جماعت اسلامی کے کارکنان اپنا بھر پورکردار ادا کرینگے۔تقریب میں جماعت اسلامی کے نئے کارکنان سے حلف لیا گیا۔