بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

امیر ممالک گلوبل وارمنگ کے ذمہ دار ہیں،مشاہد اللہ خان

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مالی اور تکنیکی مدد کریں۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں گذشتہ سال نومبر میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی ڈونر کانفرنس میں امریکا، فرانس، جرمنی، جاپان، آسٹریا سمیت تینتیس ممالک نے موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات سے دوچار پاکستان سمیت تمام غریب ممالک کے لیے تقریباً دس بلین ڈالرز سال 2015 کے لیے مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اب تک انہوں نے اس مالی امداد کا اب تک صرف بیالیس فیصد یا چار اعشاریہ دو بلین ڈالرز اقوام متحدہ کے ماتحت کام کرنے والے گرین کلائمٹ فنڈ کو جمع کرائے ہیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مالی مدد کی فراہمی میں کمی یا سست روی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوئی بھی منصوبہ شروع نہیں ہوسکے گا، جس کی وجہ سے ان ترقی پذیر ممالک کی ان موسمی خطرات، جیسے سیلاب، بے ترتیب اور تیز بارشیں، سطح سمندر میں اضافہ سے نمٹنے کے لیے درکار صلاحیت میں کوئی اضافہ نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ امیر ممالک گلوبل وارمنگ کے ذمہ دار ہیں، جس سے ترقی پذیر ممالک کے عوام اوران کی معاشیات کو شدید خطرات لاحق ہیں، اور ان سے نمٹنے کے لیے غریب ممالک کو مالی مدد فراہم کرنے میں عدم دلچسپی دکھارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…