کراچی(نیوزڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے مڈٹرم انتخابات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی،سیاستدان ایسے بیانات نہ دیں جس سے اداروں کا تشخص پامال ہو،ملکی حالات نازک ہیں، بھارت یا کسی اور ملک سے مدد مانگنا اچھی بات نہیں اگر سندھ میں کوئی مدرسہ دہشتگردی میں ملوث ہے تو صوبائی حکومت فہرست فراہم کرے،سعودی عرب سے روحانی تعلق ہے ضرورت پڑی تو سیاسی و اخلاقی وسائل حرمین شریفین کی حفاظت میں لگادیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوارکو جامعہ مدینیہ گلشن اقبال کراچی میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مدارس ملک کے نظریاتی تشخص کے محافظ ہیں اور دوقومی نظریہ صرف مدارس میں ہے نئے آئین اور عمرانی معاہدے کی باتیں کرنے والے دینی مدارس کا تشخص پامال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کو قومی اسمبلی کی طرح بااختیار بنایا جائے قانون سازی اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر ہونی چاہیئے۔انہوں کہا کہ این جی اوز مغرب کی آلہ کار کے طور پر کام کرتی ہیں اور ملک میں بہت سارے فیصلے عالمی ایجنڈے کے تحت ہوتے ہیں حکومت ایسے فیصلے کرے جو سعودی عرب کی خواہش ہے۔جمعیت علما اسلام تمام سیاسی و اخلاقی وسائل سعودی عرب کی حمایت میں لگائے گی سعودی عرب سے ہمارا روحانی و قلبی تعلق ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ خواب دیکھنا سب کا حق لیکن ملک میں ایسا ماحول نہیں کہ مڈٹرم انتخابات ہوں الطاف حسین کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن سیاستدانوں کوسوچ سمجھ کر بیان دینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ کہتے ہیں کہ امن وامان بحال ہوا ہے اور رینجرز کا کردار برقرار رہنا چاہییئے انہوں نے کہا کہ مدارس پاکستان پاکستان کی نظریاتی تشخص کے محافظ ہیں اگر پاکستان کو کوئی مشکل پیش آئی تو مدارس کے جوان میدان میں نکل کر تحفظ کریں گے علما ملک کے نظریاتی وجغرافیائی حدود کے تحفظ کے لیے تیار ہیں دو قومی نظریئے کے محافظ تو صرف مدارس ہیں سیاسی جماعتیں کیا سے کیا کہتی رہتی ہیں کبھی نیا عمرانی معاہدہ اور کبھی اقتدار میں آکر نیا آئین بنانے کی باتیں کی جاتی ہیں کچھ دو قومی نظریئے کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہین دشمن نے الزام لگایا کہ دہشتگرد اور تخریب کار مدارس سے نکلتے ہیں مدارس میں انتہا پسندی کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے اور دشمن کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک کو اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے حکمران دینی مدارس کی خدمات کا اعتراف کریں 50،60لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے اور مدارس کا رخ بھی نہیں کرتے بچے اگر تعلیم سے محروم ہیں تو اسکی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے اگر حکومت نہیں کرسکتی تو بچوں کو علما اور مدارس کے حوالے کردیا جائے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو توقع ہے کہ پاکستان اسکی مشکل میں ساتھ کھڑا ہوگا ہمیں ایسا فیصلہ کرنا چاہیئں جو سعودی عرب کی خواہیش ہیں حرمین شریفین کی عزت پر کوئی آنچ آئی تو تو دشمن کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شانحہ پشاور اسکول کے بعد سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر تھی لیکن کچھ قوتوں نے قومی اتفاق رائے کو ختم کردیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد بائیس ویں ترمیم آئے گی یا اکیس ویں ترمیم کے سقم دور کرنے کے لیے ترامیم پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی جس پر تمام جماعتوں میں اتفاق ہے
پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی،، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بھارتی فضائیہ کو چینی فضائیہ سے بہتر قرار دیے جانے پر چینی دفاعی تجزیہ کار ...
-
اٹلی کے ساحل پر قیامت! پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں
-
بارشیں معمول سے کم ،خشک سالی یا ریکارڈ سردی کا کوئی امکان نہیں’ این ڈی ...
-
چائے والے کے گھر سے 1 کروڑ روپے نقد اور سونا چاندی برآمد
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
ملک میں ٹماٹر کی قیمت جلد نیچے آنے کا امکان
-
قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ گاڑیوں کے شوروم مالک کا فراڈ، حیران کن انکشاف ...
-
لاہور،14سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا کریانہ اسٹور کا مالک گرفتار
-
سعودی عرب میں36سال بعدشہابیوں کی بارش کادن قریب آن پہنچا
-
امریکہ میں رہتے ہوئے ویزاسٹیٹس تبدیل کرنیوالوںکے لیے خو شخبری
-
پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ مربع میل سے ...
-
مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بھارتی فضائیہ کو چینی فضائیہ سے بہتر قرار دیے جانے پر چینی دفاعی تجزیہ کار دلچسپ ردِعمل
-
اٹلی کے ساحل پر قیامت! پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں
-
بارشیں معمول سے کم ،خشک سالی یا ریکارڈ سردی کا کوئی امکان نہیں’ این ڈی ایم اے
-
چائے والے کے گھر سے 1 کروڑ روپے نقد اور سونا چاندی برآمد
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
ملک میں ٹماٹر کی قیمت جلد نیچے آنے کا امکان
-
قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ گاڑیوں کے شوروم مالک کا فراڈ، حیران کن انکشاف کر دیا
-
لاہور،14سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا کریانہ اسٹور کا مالک گرفتار
-
سعودی عرب میں36سال بعدشہابیوں کی بارش کادن قریب آن پہنچا
-
امریکہ میں رہتے ہوئے ویزاسٹیٹس تبدیل کرنیوالوںکے لیے خو شخبری
-
پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں: امریکی جرید...
-
مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
-
خاتون نے 4 بچوں اور شوہر کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
بالوں کے سفید ہونے سے ہونیوالے عجیب فائدے کا انکشاف