جڑنوالہ: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ، فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قتل

3  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیو زڈیسک)جڑنوالہ کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کو قتل کر دیا۔چک نمبر656گ ب کے رہائشی ریلوے کنڈیکٹر اورپیپلز پارٹی کے مقامی رہنماشفاقت علی پپو اورمحمدحبیب کے بچوں کے درمیان دو روز قبل لڑائی ہوگئی تو بیچ بچاﺅ کرواتے ہوئے بچوں کو تھپڑ مارنے پر بڑوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا ،تو اہل علاقہ نے بیچ بچاﺅ کروادیا تاہم ملزموں مون ولد خالد،مدثر عرف پپو وغیرہ نے بدلہ لینے کی خاطر آج ریلوے لائن سے ملحقہ ڈھاری پر بیٹھے ہوئے شفاقت علی پپو پر حملہ کرکے فائرنگ کرکے موقع پر ہی مار ڈالا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،مقتول کے تایا زاد بھائی صداقت علی کے مطابق مقتول شفاقت چاربیٹیوں اورایک بیٹے کا باپ تھا اور ملزموں نے بچوں کی لڑائی پر قتل کیا ہے ملزم اس سے قبل بھی جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ،تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…