احسن اقبال بھارتی فائرنگ سے شہیدامانت علی کے گھر پہنچ گئے

3  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے امانت علی کے گھر پہنچ گئے ۔ لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور شہید نوجوان کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر شکرگڑھ باﺅنڈری لائن کا دورہ کیا ہے اور گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے امانت علی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لواحقین کو حکومت کی طرف سے 10 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے ۔ ہم بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں لیکن بھارت بار بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر کے پرامن مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ڈالتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت چاہے کہ کشمیریوں پر کتنے ہی ظلم کیوں نہ کرے بھارت کو آج یا کل یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کشمیری پاکستان کو ہی اپنی منزل کا سمجھتے ہیں بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا کشمیر یوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…