اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ نیپال کے آرمی چیف نے زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔اسلام آباد میں نیپال کے سفیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نیپال کے سفارتخانے نے ہماری کوششوں میں بہت مدد کی۔ انہوںنے کہا این ڈی ایم اے نے نیپال کے متاثیرین کی مدد کے لئے آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انہوں نے کہا پاکستان کا امدادی دستہ سب سے پہلے نیپال پہنچا۔ انہوں نے کہا نیپال میں آنے والے زلزلے سے انسانی جانوں کے بڑے پیمانے پر ضیاع کا بہت دکھ ہوا۔ این ڈی ایم اے نے پاکستان فوج کی امدادی اپریشن میں بہت معاونت کی۔ انہوں نے کہا ہم نے فوری طور پر چار سی ون تھرٹی طایرے بھیجے۔ اس کے ساتھ ہم نے 15ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجی۔ انہوں نے کہا زلزلے میں چھ ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور لاکھوں متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا نیپال میں پینتس لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ این ڈی ایم اے اور مسح افواج نے آپریشن کے لئے بہت محنت کی۔ نیپال کے آرمی چیف نے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔