اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارتی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، پاکستانی شہری کے قتل پر شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستانی شہری کو بھارتی فورسز کی جانب سے قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ پر احتجاج کیا ہے ،امانت علی کو شکر گڑھ ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت اشتعال انگیز کارروائیوں سے گریز کرے غیر مسلح اورمعصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے۔