ابو ظہبی(نیوزڈیسک)عالمی اداروں نے ابو ظہبی میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے - کوئی بھی پاکستانی بغیر پولیو سرٹیفکیٹ کے بیرون ملک سفر نہیں کر سکتا۔ صورتحال برقرار رہی تو مزید پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور صحت سے متعلق عالمی اداروں کا ابو ظہبی میں اہم اجلاس ہوا۔ پاکستان میں پولیو کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان سے وزیر مملکت سائرہ افضل کی سربراہی میں وفد نے اجلاس میں شرکت کی۔ عالمی ادارہ صحت نے خیبر پختون خوا میں انسداد پولیو مہم کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے صحت کا انصاف پروگرام کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا۔عالمی نمائندوں نے سخت مو¿قف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کو تنبیہ کی ہے کہ صورتحال برقرار رہی تو مزید سفری پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ افغانستان نے الزام لگایا کہ ان کے ملک میں پاکستان سے پولیو وائرس منتقل ہو رہا ہے۔ افغانستان کے اس مو¿قف کو عالمی ادارہ صحت نے مسترد کردیا۔