بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

نوازشریف بھی بول پڑے، الطاف حسین کو اہم مشورہ

datetime 2  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے الطاف حسین کی جانب سے اپنے بیان پر معذرت کو بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد سے تعلق رکھنے والے معاملات نہایت حساس ہوتے ہیں ¾حساس معاملات کے بارے میں کچھ کہنے سے پہلے اچھی طرح سوچنا چاہیے ¾ غیر محتاط بیانات سے قومی اداروں کا وقار مجروح اور عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے ¾ ملکی دفاع اور سلامتی کے ذمّہ دار ادارے کی حیثیت سے مسلح افواج کی ساکھ اور احترام کا خیال رکھنا حکومت کی ذمّہ داری ہے۔ ہفتہ کو ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ الطاف حسین کی معذرت ایک بہتر اقدام ہے مگر ملکی سلامتی اور قومی مفاد سے تعلق رکھنے والے معاملات نہایت حساس ہوتے ہیں ایسے معاملات کے بارے میں کچھ کہنے سے پہلے اچھی طرح سوچنا سمجھنا چاہیے اس طرح کے غیر محتاط بیانات نہ صرف قومی اداروں کے وقار کو مجروح کرتے ہیں بلکہ ان سے عوام کے جذبات اور احساسات کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے وزیر اعظم نے کہاکہ ملکی دفاع اور سلامتی کے ذمّہ دار ادارے کی حیثیت سے مسلح افواج کی ساکھ اور احترام کا خیال رکھنا حکومت کی ذمّہ داری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیا کو بھی ملکی آئین اور قانون کے مطابق ظابطہ اخلاق کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے آئندہ اس امر کو یقینی بنانا چاہئے کہ غیر ذمّہ دارانہ اور قومی مفاد کے منافی بیانات کی تشہیر نہ ہو۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…