لاہور(آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کے ”را سے مدد لینے کے بیان“ پر ” تمام سیاسی جماعتیں“ایم کیو ایم پر برس پڑیں جبکہ مذہبی جماعتوں نے تو باقاعدہ پاک فوج کے حق میں بیانات کا نیا سلسلہ شروع کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔تاہم ذمہ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سینئر سیاسی رہنماو¿ں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ”را“ کے بیان کے حوالے سے الطاف حسین سے باقاعدہ تحریری معافی نامہ طلب کریں۔ مذہبی قیادت کے مطابق ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنوں کی جانب سے آنیوالے بیانات کی روشنی میں حکومت کو چاہیئے کہ وہ ان بیانات کی روشنی میں تحقیقات مکمل کرکے الطاف حسین کےخلاف غداری کا مقدمہ چلائیں۔ذرائع کے مطابق الطاف حسین سے تحریری معافی نامہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھئے:جرمنی میں آپریشن کے بعد جسم میں رہ گئی اشیاء سے سینکڑوں اموات