منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

بھارت جموں و کشمیر چھوڑدے، پاکستان آزاد کشمیر چھوڑ دےگا، علی گیلانی

datetime 2  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سے اپیل کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ،بھارت جموں کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرے اور پاکستان آزاد کشمیر سے پاک فوج کی انخلاءکو یقینی بنائے گا،وادی میں بھارتی فوج طاقت کے زور پر قتل و غارت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بڑے اجتماعی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید علی گیلانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون بھارت اور پاکستان پر دباﺅ ڈالے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں 18 قراردادیںموجود ہیں اوران قراردادوں کے مطابق جموں وکشمیر کے عوام کو حق خود اداریت دلانا انکی ذمہ داری ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ اگر بھارت کشمیر کوایک متنازعہ علاقہ تسلیم کرے گا تو پاکستان بھی آزاد کشمیر سے اپنی فوج نکال لے گا اور یہ ہماری ذمہ داری ہوگی، بھارت طاقت کے نشے میں ہمارے سروں پر سوار ہوکر مونگ دل رہا ہے۔ ریاست میں فورسز کی بندوق کی نوک پر قتل غارت گری کی جارہی ہے اور عصمتیں اور بستیاں اجاڑی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی باشندوں کو اسناد فراہم کرکے جموں و کشمیر کو ایک ہندو اسٹیٹ بنانے کی سازش کی جارہی ہے اور ریاست کے مسلمانوں کو تبدیل مذہب اور ریاست بدر یا قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ انہوںنے جلسے سے میں شامل تمام لوگوں سے وعدہ لیاکہ وہ ہر قیمت پر اقلیتی فرقے کا پورا خیال رکھیں گے جو ہمارے انسانی رشتے کے بھائی ہیںاور یہ اسلام اور قرآن سکھاتا ہے۔

مزید پڑھئے:دنیا کی سرد ترین بستیاں

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ،بی جے پی حکومت انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نے کہا ہم سیاحت کے خلاف نہیں ہیں اور نہ رہیں گے لیکن دیوس نامی پروگرام ہمیں تسلیم نہیں یہ تہذیبی یلغار ہے۔سید علی گیلانی نے وادی میں کھلے عام شراب پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ سیاحوں کے لئے کھلے عام فروخت کر کے یہاں نوجوان نسل کو برباد کیا جارہا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…