جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

فوج بارے الطاف حسین کا بیان بیہود ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر،سپہ سالار کی تعریف کی، ایم کیو ایم

datetime 1  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا پاک فوج اور اس کی قیادت کے بارے میں بیان غیر ضروری اور بیہودہ ہے ، میڈیا کے سہارے عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔ عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ٹوئٹر ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج سے متعلق الطاف حسین کا بیان بے ہودہ اورغیر ضروری ہے، فوجی قیادت سے متعلق اس طرح کے بیانات برداشت نہیں کیے جائیں گے، ملزمان کی گرفتاری پر اس طرح کا ردعمل ناقابل برداشت ہے، انھوں نے کہا کہ عوام کے جذبات بھڑکانے کے لیے میڈیا کا سہارا لیا گیا، عوام کو ریاستی ادارے اور فوجی قیادت کے خلاف اکسانے پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے پیشہ ورانہ ذمےداریاں نبھاتے رہیں گے ادھرایم کیو ایم کی پاکستان اور لندن میں موجود رابطہ کمیٹیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز الطاف حسین نے اپنے بیان عسکری قیادت پر کوئی تنقید نہیں کی بلکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے اقدامات کی حمایت ا ور تعریف کی۔ایم کیو ایم کی پاکستان اور لندن میں موجود رابطہ کمیٹیوں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں الطاف حسین کے پاک فوج کے حوالے سے بیان کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کی جانب سے فوج کو ’عوامی سیلوٹ‘ فوجی مورال بڑھانے کا سبب تو ہو سکتا ہے نفرت پھیلانے کا سبب ہر گز نہیں ہو سکتا، الطاف حسین نے اپنے بے شمار عوامی خطابات میں پاک فوج اور اس کے سربراہ راحیل شریف کے اقدامات کی تائید وحمایت اور تعریف کی۔رابطہ کمیٹیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نے کہا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے، ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ملکی دولت لوٹنے والوں، قرضے ہڑپ کرنے والے چور ڈاکوو¿ں اورلیٹروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لندن سے اپنے کارکنوں سے خطاب میں پاک آرمی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…