ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

انتخابی دھاندلی ، جوڈیشل کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عام انتخابات 2013ءکی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ روز سماعت بارے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم تحریک انصاف ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، پیپلز مسلم لیگ اور ایم ڈی ایم اور مسلم لیگ (ق) نے تین سوالوں کے جوابات دے دیئے ہیں ۔اور یہ جوابات مناسب موقع پر ان کا جائزہ لیا جائے گا ۔الیکشن کمیشن کے نمائندے نے اس بات کا حلف لیا کہ وہ درخواست گزاروں کے دو دن میں جواب داخل کردیگا پیپلز مسلم لیگ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی پر لگائے گئے الزامات بارے جواب پر اعتزاز احسن اور سردار لطیف کھوسہ نے عدالت سے کہا کہ وہ ان الزامات کا دو روز میں جواب داخل کردینگے ۔ کمیشن نے اپنے تحریری حکمنامہ میں مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے وکلاءسے باہمی گفت و شنید کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے گواہوں کے ازخود حلف کے تحت ریکارڈ کے تحت ڈاکومنٹ پیش کرکے ان کا جائزہ لے گی وہ ایک فہرست بھی پیش کرے گی جس پر کمیشن ان کو طلب کریگا ان کی جانب سے تفصیلی بیانات کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف اپنے گواہوں کی فہرست جمع کرائے گا تاکہ انہیں چھ مئی کیلئے سمن جاری کیا جاسکے انہیں اپنے یہ گواہ ساڑھے گیارہ بجے پانچ مئی کو پیش کرنا ہونگے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ نہ تو کوئی اضافی ڈاکومنٹس فائل کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی وہ کوئی گواہ پیش کرینگے وہ تحریک انصاف کی جانب سے پیش کئے گئے جواب اور گواہوں کی فہرست پر انحصار کرینگے مذکورہ کونسل نے ووٹرز کے بیگز کھولنے کیلئے تجویز پیش کی ہے جس سے دھاندلی کا پتہ چلایا جاسکتا ہے اعتزاز احسن سے کہا گیا ہے کہ وہ ان حلقوں کی فہرست دے جن کے جیتنے والے امیدواروں کو نوٹس جاری کئے جاسکیں مزید سماعت پانچ مئی کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…