اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق یوحنا آباد سے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق گرفتار کیے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبا ن سے ہے جبکہ ان میں میر محمد خان ، ضارب خان، امیر خان اور عبدالرحمان خان شامل ہیں . انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹو نیٹر بھی برآمد کیا گیا ہے۔