اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ثبوت تھیلوں میں ہیں تو عمران خان کے پاس کیا ہے؟ملک میںآئندہ کنٹینر کی گندی سیاست نہیں ہونی چاہیے،کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے، عوام نے فیصلہ دیدیا کہ ہماری پالیسیاں درست ہیں،آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی اکثریت حاصل کریں گے اور 2018 کے عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائیں گے،موجودہ حالات میں اتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں،برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا بہترین دوست ملک ہے پاکستان کے ان کے ساتھ انتہائی قریبی اور اچھے تعلقات ہیں،برطانیہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،برطانوی وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے،برطانیہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون الیکشن لڑنے جارہے ہیں الیکشن میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے کوئی قرض یا امداد نہیں دے رہا ہے،چین کی پاکستان میں حالیہ سرمایہ کاری پاکستان سے محبت اور دوستی کا ثبوت ہے ،موجودہ حالات میں اتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں،پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری معاشی بحالی کیلئے اہم ہے ،چین انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے اور اس کے اثرات جلد پورے ملک میں اثرات نمایاں ہوں گے،چینی سرمایہ کاری سے گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبے ترقی کریں گے۔اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں معاشی انقلاب برپا ہوگا،گوادر کو نیا شہر بنائیں گے اور اس کو بگ سٹی کا درجہ دیں گے،وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دھرنا سیاست نے ملک کی معیشت کو ناتلافی نقصان پہنچایا ہے،ملک میں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت حاصل کی ہے اور ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب بڑی جماعت ہے اور عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر کے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دھرنا سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ،آئندہ ملک میں کنٹینر کی گندی سیاست نہیں ہونی چاہیے،کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن خوش آئند ہیں،ثابت ہوگیا ہے کہ ہماری پالیسیاں کامیابی سے جاری ہیںاور عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کریں گے اور 2018 کے عام انتخابات میںبھی بھاری اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے ثبوت اگر تھیلوں میں ہیں تو عمران خان پاس کیا ہے؟وزیر اعظم نے کہا کہ سماجی کارکن سبین محمود کے قتل پر افسوس ہے ،قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھر پور کوششیں کررہے ہیں ،ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرارواقعی سزا دی جائے گی ۔
دھاندلی کے ثبوت تھیلوں میں موجود ہیں توعمران کے پاس کیا ہے؟نوازشریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































