اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سربراہ پاک فضائیہ کی شمالی وزیر ستان آپریشن میں ایف سولہ جہازوں کے کردار کی تعریف

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے شمالی وزیر ستان آپریشن میں ایف سولہ طیاروں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اس آپریشن میں فوج کے شانہ بشانہ حصہ لے رہے ہیں،ہم انسانی انٹیلی جنس پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ جدید ٹیکنالوجی اور جدید صلاحیتوں کے حامل طیاروں سے نہ صرف ہم پورے علاقے پر نظر رکھے ہوئے ہیں بلکہ اپنے عین ہدف کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو دن یا رات میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔برطانوی دفاعی جریدے IHS جین نے لکھا کہ پاکستان فضائیہ کے نئے سربراہ نے شمالی وزیرستان آپریشن میں ایف سولہ طیاروں کے کردار کو سراہا ہے،پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے چار ایف 16 سکواڈرن اب پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں طالبان کے خلاف فوج کی طرف سے جاری ( ضرب عضب )آپریشن میں ساتھ دے رہے ہیں۔ وسط 2008سے پاک فضائیہ کے آرمی کے ساتھ کام کرنے سے ایف سولہ طیاروں کی تعداد اور صلاحیت میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔2010میں فراہم کیے گئے بلاک 52ایف سولہ طیاروں کے ایک اسکواڈرن کے ساتھ 2012اور2014میں ایف سولہ A/Bمڈ لائف اپ ڈیٹ (MLU) کے دو اسکواڈرن بھی ساتھ آملے جنہیں ترکش ائیرواسپیس انڈسٹریز کی طرف سے اپ گریڈ کیا گیا تھا۔2014میں پاک فضائیہ کو اردن سے ایف سولہ A/B کا ایک اور بیج فراہم کیا گیا۔نئے پی اے ایف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے IHS جین کو بتایا کہ ISRفوج کے ساتھ ہمارے مشترکہ کارروائیوں کی کلید ہے ، چار عددی تعاون اور انسانی انٹیلی جنس پر انحصار کرنے کے دن بیت گئے۔لاک ہیڈ مارٹن کے سی 130بی ایس ٹیکنالوجی کے ساتھ اسٹار سیفائر تھرڈ کی ٹیکنالوضی بہترین نتائج فراہم کر رہی ہے جس سے نہ صرف ہم انٹیلی جنس ،نگرانی اور ہدف کی نشان دہی کرتے ہیں بلکہ ہدف کو نشانہ بھی بناتے ہیں۔

مزید پڑھئے:جاپان کے جنوبی جزیروں میں 6.8 شدت کازلزلہ،عمارتیں لرز گئیں

جب2008میں آپریشن کا آغاز ہوا تو ایف سولہ ابھی انوینٹری میں تھے جنہیں 1980کی دہائی میں حاصل کرلیا گیا تھا،انہیں صرف دن کے اوقات میں حملوں کے لئے استعمال کیا جاسکتا تھالیکن جدید صلاحیتوں سے لیس طیاروں کی آمد سے تبدیلی آگئی۔ان کا کہنا تھا کہ تھامسن سی ایس ایف کی پوڈATLIS-II دن کے آپریشن کے لیے بہت اچھی ہے ،اسنائپر ٹارگٹ پوڈز نے ہماری صلاحیتوں میں اضافہ کیا اور اب ہم دہشت گردوں کو د ن یا رات میں نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ہم نے DB-110s ٹیکنالوجی کے ساتھ علاقوں کی نقشہ سازی پر خصوصی توجہ دی ہے۔یہ پوڈز حقیقت میں ان کی مدد کررہی ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…