اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ذوالفقار مرزا اور اہلیہ کو سیکیورٹی فراہم کرنےکا حکم ، الطاف کی پھانسی تک نہیں بیٹھوں گا: مرزا

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ انہوں نے سندھ کے مظلوم عوام کے لئے الطاف حسین سے دشمنی لی اس لئے جب تک انہیں پھانسی نہ لگوالوں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پیپلز پارٹی چوروں اور لٹیروں کے ہاتھ میں ہے اور پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری غریب عوام کی حق تلفی کرتے ہیں، مجھے اور میری اہلیہ فہمیدہ مرزا کو کی جان کو شدید خطرہ ہے لیکن ہمیں دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی جب کہ پولیس کی شہزادی رانی کو ڈھائی سو پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی میسر ہے اور مجھ سے پہلے وزیر داخلہ وسیم اختر نے 20 لاکھ میں تھانے بیچے لیکن انہیں بھی 25 پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شہرت کا بھوکا نہیں اور نہ ہی مجھے اس کی ضرورت ہے بلکہ اس کی ضرورت تو شرجیل میمن جیسے لوگوں کو ہے جب کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے دھرتی کے مظلوم عوام کے لئے دشمنی لی اس لئے جب تک انہیں پھانسی نہ لگوالوں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں ذوالفقار مرزا کی جانب سے سیکیورٹی فراہم نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست میں سابق صوبائی وزیر داخلہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ مجھے اور میری اہلیہ کو جان کا خطرہ ہے،
مزید پڑھئے:دنیا کی زندگی کے بعد ہم جنت کے باغ میں ملیں گے ڈیانا۔۔۔

اعلیٰ عدالت نے حکومت سندھ کو مجھے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود مجھے اور میری اہلیہ کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ آصف زرداری کے فرنٹ مین انور مجید اور ان کی اہلیہ کو سرکاری سیکیورٹی کس قانون کے مطابق فراہم کی گئی حالانکہ انور مجید اور ان کی اہلیہ سرکاری ملازم نہں بلکہ لینڈ مافیا کے سرغنہ ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…