اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نےپا ل مےں حا لےہ زلزلے مےں متاثرےن کی تعداد تقرےبا 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے نےپال کا دکھ اور کرب کی اس گھڑی مےں عالمی برادری سے مدد کی اپےل پر پاکستان سے دو سی ون تھرٹی طےارے امدادی سامان لے کر کھٹمنڈو پہنچ گئے ا قوامِ متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے ابتدائی اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے نیپال کے 80 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ تقریباً 156 لاکھ افراد کوخوراک اور مدد کی ضرورت ہے۔ برطانوی نشرےاتی ادارے کے مطابق وزارتِ داخلہ کے ترجمان لکشمی دھکل نے بتایا ہے کہ سنیچر کو آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار تین سو دس ہوچکی ہے جبکہ آٹھ ہزار افراد زخمی ہیں۔وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور متاثرین کی مدد کا عمل بھی جاری ہے۔نیپال میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کا تقریباً ہر فوجی اور پولیس اہلکار اس وقت امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہا ہے۔خیال رہے کہ اس وقت ہزاروں کی تعداد میں افراد نے عارضی خیموں میں پناہ لے رکھی ہیں جبکہ نیپال نے مزید امداد کی اپیل بھی کی ہے۔زلزلے کے مرکز کے قریب واقع بیشتر دیہات میں تاحال امداد نہیں پہنچ سکی تاہم بین الاقوامی امداد دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچنا شروع ہو چکی ہے۔پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق امداد لے کر دو مزید سی ون تھرٹی طیارے کھٹمنڈو پہنچ گئے ہیں۔زلزلے سے چین اور بھارت میں بھی درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اتوار کو نیپال میں چھ اعشاریہ سات کی شدت سے آنے والے آفٹر شاکس نے متاثرین کو مزید خوفز دہ کر دےا ۔