اسلام آباد(نیوز ڈیسک)منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک توسیع کر دی گئی ، چالان نامکمل پیش کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کی اور آئندہ پیشی پر ہر صورت چالان مکمل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 8 مئی کو چالان نامکمل کی صورت میں بھی ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت کے جج کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان کے روبرو پیش کیا گیا ۔عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمہ کے کیس کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کی تو اس دوران ماڈل ایان علی کے وکلاءنے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیشی افسر کے پاس چالان نا مکمل ہیں ان کے پاس جائے وقوعہ کے نقشہ جات کی کوئی تفصیلات نہیں ہیںاس پر عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کی اور کہا کہ آئندہ پیشی پر ہرصورت چالان مکمل کر کے پیش کئے جائیں ،عدالت نے کہا کہ آئندہ پیشی پر چالان نامکمل ہونے کی صورت میں بھی ملزمہ پر فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔عدالت کے جج صابر سلطان نے ماڈل ایان علی سے استفسار کیا کہ میں ڈیوٹی جج ہوں مگر پھر بھی آپ بتائیں آپ کو جو صحت کے حوالے جو شکایات تھیں وہ دور ہوئی ہیں
مزید پڑھئے:لیموں مچھروں کو دور بھگائے
کہ نہیں جس پر ماڈل ایان علی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی اب صحت بہت بہتر ہے۔عدالت نے مزید سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔