منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والے مسرت عالم پرمزید 3 مقدمات درج

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والے حریت رہنما مسرت عالم بٹ کے خلاف بھارتی پولیس نے مزید3 جھوٹے مقدمات درج کیے ہیں جن میں ان پر3 مواقع پر بھارت کی سلامتی کو چیلنج کرنے اوراس کے لیے خطرہ پیدا کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔مسرت عالم کے خلاف نئے مقدمات مقبوضہ کشمیر کے سنبھل، کرالہ گنڈ اور سوپور پولیس اسٹیشنوں میں درج کیے گئے ہیں۔ان پر الزام لگایا گیاکہ انھوں نے 28 مارچ 2015 کو ضلع بانڈی پورہ کے علاقے مرکنڈل میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور لوگوں کو بھارت کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کھڑا ہونے کے لیے اکسایا۔ اس سے قبل بڈگام پولیس اسٹیشن میں مسرت عالم کے خلاف بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے اور بغاوت کرنے کے الزام میں مقدمے بھی درج ہیں۔دوسری طرف برطانیہ کے شہر برمنگھم میں بھارت میں اقلیتوں کی حالت زارکے بارے میں منعقدہ کانفرنس کے شرکا نے ایک قرارداد میں برطانوی حکومت، سیاسی جماعتوں اور خارجہ پالیسی سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے بارے میں 1966 کے بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق حق خود ارادیت کا احترام کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر اور دیگر تنازعات کے پرامن حل کیلیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…