اسلام آباد(نیو زڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود سکیورٹی واپس لینے پر ذوالفقار مرزا نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر دی ہیں. ذوالفقار مرزا نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی ہیں. میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سکیورٹی واپس لے کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئی ہے.